میرے بارے میں

    www.islamirahnumai.com ایک ذاتی علمی، اصلاحی اور دعوتی پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد عام مسلمانوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے سوالات کا درست اور موزوں اسلامی حل فراہم کرنا ہے۔

میرا تعارف اور علمی پس منظر

    میں ایک حافظ، عالم اور مفتی ہوں۔ میری عالمیت اور افتاء کی تکمیل "دار العلوم دیوبند" سے ہوئی ہے۔ میں فی الحال پچھلے کم و بیش تیرہ سال سے "خانقاہِ نعمانیہ (نیرل/ مہاراشٹر)" میں چلنے والے تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات انجام دے رہا ہوں اور اللہ کی توفیق سے مجھ سے عام طور پر تفسیر و اصولِ تفسیر، حدیث و اصولِ حدیث، فقہ و اصولِ فقہ اور علمِ اسرارِ دین جیسے مضامین کی تدریس متعلق رہتی ہے۔ اس ویبسائٹ کی علمی ذمہ داری اور انتظام میں خود سنبھال رہا ہوں۔ اس کوشش کا مقصد دین کی وہ خدمت ہے جو ایک طالبِ علم کے طور پر مجھ پر عائد ہوتی ہے۔

طریقہ کار

چونکہ یہ میری ایک انفرادی کاوش ہے، اس لیے میری جہاں تک ہوسکے یہ کوشش ہوگی کہ:

  • ہر سوال کا جواب معتبر اسلامی تحقیقات کی روشنی میں دیا جائے۔

  • خصوصاً جدید سوالات میں بھی درست اور اطمینان بخش رہنمائی کی جائے۔

  • جواب کی تیاری میں پوری تحقیق اور اعتدال و احتیاط سے کام لیا جائے۔

  • متعلقہ جواب کے ساتھ ساتھ ضرورت کے لحاظ سے سائل کی روحانی اور اخلاقی تربیت، نیز اصلاحِ معاشرہ کا پہلو بھی مدِ نظر رہے۔

ایک گزارش

    یہ چوں کہ ایک فردِ واحد کی کوشش ہے، اس لیے جوابات کی فراہمی میں تھوڑی تاخیر ہو سکتی ہے۔ میں اس کام میں اللہ کی رضا اور اس کی مخلوق کی خدمت کا طالب ہوں۔ اگر کسی جگہ کوئی علمی لغزش نظر آئے تو صاحبِ علم حضرات سے اصلاح کی مخلصانہ درخواست ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس حقیر سی کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے میرے اور امتِ مسلمہ کے لیے نافع بنائے۔ (آمین)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے