نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اجرت، معاوضہ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

تلاوتِ قرآن میں اچانک دشواری اور زبان کا رکنے کا معاملہ اور رہنمائی

(سوال):       ہماری والدہ ایک مسئلہ کو لیکر نہایت پریشان ہیں۔ وہ یہ کہ وہ بحمد اللہ قرآن کریم پڑھی ہوئی ہیں اور روزانہ تلاوت کا معمول بھی ہے، مگر اس رمضان میں یہ محسوس کررہی ہیں کہ وہ قرآن پڑھتی ہیں، مگر ایک ایک لفظ کئی کئی مرتبہ کہنے کی کوشش کے باوجود زبان پر نہیں چڑھ پارہا ہے اور پہلے، پون گھنٹے میں یا ایک گھنٹے میں ایک پارہ پڑھ لیتی تھیں، مگر اب دو ڈھائی گھنٹے میں بھی نہیں پڑھا جارہا ہے۔ نیز پہلے جو معمولات تھے ان کے پڑھنے میں بھی زبان نہیں پلٹ پارہی ہے۔ تو اس کا کیا ریزن ہوسکتا ہے؟ اس کا کوئی حل یا دعا ہو تو ضرور رہنمائی فرمائیں۔ اور ایک چیز یہ بھی ہے کہ عام گفتگو میں الحمد للّٰہ کوئی دشواری نہیں ہے۔   (رہنمائی): بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ایک نقشین رحل پر کُھلا ہوا قرآنِ مجید، جو کھڑکی سے آتی سورج کی نرم روشنی میں چمک رہا ہے۔ پاس رکھی تسبیح اور عینک تلاوت اور ذکر کے پرسکون ماحول کی عکاسی کر رہے ہیں۔      یہ پڑھ کر دل کو ایک عجیب سی کیفیت محسوس ہوئی؛ ایک طرف ایک اللہ والی بندی کا کلامِ الہی سے عشق ہے کہ معمول چھوٹنے پر تڑپ رہی ہیں، اور دوسری طرف عمر ک...

دوستوں سے اپنی ایک خدمت کا معاوضہ لینے کا مسئلہ اور رہنمائی

(مسئلہ):      ایک صاحب کا کہنا ہے کہ وہ تحصیل سے زمینی کاغذات نکلواتے ہیں جس پر انہیں ۲۲۰۰ روپے خرچ کرنا پڑتا ہے، ساتھ میں وقت اور محنت بھی صرف ہوتی ہے۔ پھر وہ ان کاغذات کی کاپی کرکے اپنے دو دوستوں کو دیتے ہیں جن کو اس کی ضرورت ہوتی ہے، اور ہر ایک سے ۲۰۰۰ روپے لیتے ہیں۔ وہ انہیں یہ نہیں بتاتے کہ اصل میں انہوں نے ۲۲۰۰ روپے ادا کیے ہیں، کیونکہ اگر وہ بتا دیں تو دونوں آدھی آدھی رقم دے کر کام نکلوا لیں گے اور ان کی محنت اور تیل خرچ کا کوئی معاوضہ نہیں دیں گے۔ حالانکہ اگر یہ دونوں خود جاکر کاغذات نکلوائیں تو ہر ایک کو ۲۲۰۰ روپے ہی دینے پڑیں گے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کا معاملہ شرعی اعتبار سے درست ہے؟ (رہنمائی): بسم اللہ الرحمٰن الرحیم      اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں واضح طور پر فرمایا ہے: "یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْکُلُوْٓا اَمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ اِلَّآ اَنْ تَکُوْنَ تِجَارَۃً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْکُمْ" [سورۃ النساء: ۲۹] ( ترجمہ: اے ایمان والو! آپس میں ایک دوسرے کا مال باطل طریقے سے نہ کھاؤ، سوائے اس کے کہ تمہاری باہمی رضامندی س...