(سوال): ہماری والدہ ایک مسئلہ کو لیکر نہایت پریشان ہیں۔ وہ یہ کہ وہ بحمد اللہ قرآن کریم پڑھی ہوئی ہیں اور روزانہ تلاوت کا معمول بھی ہے، مگر اس رمضان میں یہ محسوس کررہی ہیں کہ وہ قرآن پڑھتی ہیں، مگر ایک ایک لفظ کئی کئی مرتبہ کہنے کی کوشش کے باوجود زبان پر نہیں چڑھ پارہا ہے اور پہلے، پون گھنٹے میں یا ایک گھنٹے میں ایک پارہ پڑھ لیتی تھیں، مگر اب دو ڈھائی گھنٹے میں بھی نہیں پڑھا جارہا ہے۔ نیز پہلے جو معمولات تھے ان کے پڑھنے میں بھی زبان نہیں پلٹ پارہی ہے۔ تو اس کا کیا ریزن ہوسکتا ہے؟ اس کا کوئی حل یا دعا ہو تو ضرور رہنمائی فرمائیں۔ اور ایک چیز یہ بھی ہے کہ عام گفتگو میں الحمد للّٰہ کوئی دشواری نہیں ہے۔ (رہنمائی): بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ایک نقشین رحل پر کُھلا ہوا قرآنِ مجید، جو کھڑکی سے آتی سورج کی نرم روشنی میں چمک رہا ہے۔ پاس رکھی تسبیح اور عینک تلاوت اور ذکر کے پرسکون ماحول کی عکاسی کر رہے ہیں۔ یہ پڑھ کر دل کو ایک عجیب سی کیفیت محسوس ہوئی؛ ایک طرف ایک اللہ والی بندی کا کلامِ الہی سے عشق ہے کہ معمول چھوٹنے پر تڑپ رہی ہیں، اور دوسری طرف عمر ک...
(مسئلہ): ایک صاحب شیئر مارکیٹ کے ذریعے چاندی (Silver) خریدنا چاہتے ہیں۔ اس کی صورت یہ ہے کہ وہ ایک مخصوص قیمت پر رقم ادا کر دیتے ہیں اور چاندی ان کے نام پر خرید لی جاتی ہے، لیکن وہ چاندی ان کے اپنے قبضے میں نہیں آتی بلکہ وہیں مارکیٹ میں یا ڈیلر کے پاس ہی محفوظ رہتی ہے۔ بعد میں قیمت کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں وہ اسے بیچنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ کیا شرعی طور پر چاندی کی خرید و فروخت کی یہ صورت جائز ہے؟ (رہنمائی): بسم اللہ الرحمٰن الرحیم شیئر مارکیٹ کے ذریعے چاندی کی خرید و فروخت کی جو صورت آپ نے بیان کی ہے، یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چاندی سونے اور نقدی کی خرید و فروخت، جو "بیعِ صَرف" کہلاتی ہے، اس کے معاملے میں کچھ بنیادی شرائط مقرر ہیں، جن کی آپ کی بیان کی ہوئی صورت میں رعایت نہیں ہورہی ہے۔ حضرت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کا فرمان مبارک ہے: "ا لذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ، مِثْلاً بِمِثْل...