(سوال): ہماری والدہ ایک مسئلہ کو لیکر نہایت پریشان ہیں۔ وہ یہ کہ وہ بحمد اللہ قرآن کریم پڑھی ہوئی ہیں اور روزانہ تلاوت کا معمول بھی ہے، مگر اس رمضان میں یہ محسوس کررہی ہیں کہ وہ قرآن پڑھتی ہیں، مگر ایک ایک لفظ کئی کئی مرتبہ کہنے کی کوشش کے باوجود زبان پر نہیں چڑھ پارہا ہے اور پہلے، پون گھنٹے میں یا ایک گھنٹے میں ایک پارہ پڑھ لیتی تھیں، مگر اب دو ڈھائی گھنٹے میں بھی نہیں پڑھا جارہا ہے۔ نیز پہلے جو معمولات تھے ان کے پڑھنے میں بھی زبان نہیں پلٹ پارہی ہے۔ تو اس کا کیا ریزن ہوسکتا ہے؟ اس کا کوئی حل یا دعا ہو تو ضرور رہنمائی فرمائیں۔ اور ایک چیز یہ بھی ہے کہ عام گفتگو میں الحمد للّٰہ کوئی دشواری نہیں ہے۔ (رہنمائی): بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ایک نقشین رحل پر کُھلا ہوا قرآنِ مجید، جو کھڑکی سے آتی سورج کی نرم روشنی میں چمک رہا ہے۔ پاس رکھی تسبیح اور عینک تلاوت اور ذکر کے پرسکون ماحول کی عکاسی کر رہے ہیں۔ یہ پڑھ کر دل کو ایک عجیب سی کیفیت محسوس ہوئی؛ ایک طرف ایک اللہ والی بندی کا کلامِ الہی سے عشق ہے کہ معمول چھوٹنے پر تڑپ رہی ہیں، اور دوسری طرف عمر ک...
(مسئلہ): تقریباً ڈیڑھ سال قبل میرے گھر والوں نے اپنی ملکیت میں موجود 17 تولہ سونا (22 قیراط) اور 10 تولہ (100 گرام) خالص سونے کا بسکٹ (24 قیراط) فروخت کرکے حاصل ہونے والی 20 لاکھ روپے کی رقم میرے ایک قریبی رشتہ دار کی کمپنی میں بطورِ سرمایہ کاری لگائی تھی۔ اس سرمایہ کاری پر فریقین کے درمیان یہ معاہدہ طے پایا تھا کہ ہونے والے منافع میں سے 70 فیصد حصہ سرمایہ کار (گھر والوں) کا ہوگا جبکہ 30 فیصد کمپنی کا ہوگا۔ اس حساب سے اُس قریبی رشتہ دار کی جانب سے 11 ماہ کی مدت گزرنے پر 20 لاکھ روپے کی اصل رقم کے ساتھ 14 لاکھ روپے متوقع منافع ملا کر کل 34 لاکھ روپے واپس کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ معاہدے کے مطابق اس رقم کی واپسی مئی 2025 سے شروع ہو کر اکتوبر 2025 تک مختلف اقساط میں مکمل ہونی تھی، لیکن اب 2026 کا سال شروع ہو چکا ہے اور تاحال اُس قریبی رشتہ دار کی جانب سے رقم کی واپسی کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی، بلکہ صرف "آج - کل" کے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ میرے گھر والوں کے ہاں زکات کا سال ہر سال یکم شعبان کو مکمل ہوتا ہے اور وہ اسی تاریخ کے حساب سے اپنی زکات کا حساب ل...